جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ممبئی: 27 سال سے رمضان کے روزے رکھنے والی خاتون پولیس افسر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ہندو پولیس آفیسر بھی رمضان کا احترام کرتی ہیں، ممبئی کے کھیلواڑی پولیس اسٹیشن میں  تعینات سوجھاتہ پاٹیل گزشتہ ستائیس سالوں سے ماہ صیام میں مسلمانوں کی طرح رمضان کا نہ صرف احترام کرتی ہیں بلکہ پورے روزے بھی رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کھیلواڑی پولیس اسٹیشن میں کوئی مسلمان اہلکار تو موجود نہیں تاہم وہاں تعینات سینئر انسپیکٹر سوجھاتہ پاٹیل گزشتہ ستائیس برس سے مسلسل رمضان کے روزے رکھ رہی ہیں۔

ہندو پولیس افسر کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

سوجھاتہ کا کہنا ہے کہ ’’میں مسلمانوں کی طرح سحری وقت اٹھ کر کھا پی لیتی ہوں اور پھر غروب آفتاب کے وقت باقاعدہ افطار کا اہتمام کرتی ہوں، افطار میں  اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن میں موجود تمام اہلکاروں کو شامل کرتی ہوں‘‘۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’’میں مسلمان نہیں مگر اسلام  کے بارے میں بہت پڑھا اور اُس سے متاثر بھی ہوں، روزے رکھنے سے پاکیزگی کا احساس ہوتا ہے جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے‘‘۔

خاتون پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ’’رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا مقصد ہندو اور مسلمانوں کے درمیان قائم فرق کو ختم کرنا ہے، بھارت میں رہتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے، ہندو مذہب میں کہیں نہیں لکھا کہ رمضان میں روزے نہیں رکھنا چاہیے‘‘۔

ویڈیو دیکھیں

اُن کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روزے کے دوران ڈیوٹی مشکل ضرور ہے تاہم اس میں بہت مزہ آتا ہے۔ ممبئی میں سوجھاتہ کو ایسی مثال سمجھا جاتا ہے جو مذاہب کے درمیان تہذیب نہیں کرتیں بلکہ ہر مذہب کا مکمل احترام کرتی ہیں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں