اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

200 ہندو یاتری آج پاکستان آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:بھارت سے دو سو ہندویاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیے لیے آج پاکستان پہنچیں گے، ہندو یاتری مختلف مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دو سو یاتریوں پر مشتمل ان ہندو یاتریوں کاقافلہ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے گا اور اور اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈکےافسران، پاکستان آنے والے ان ہندویاتریوں کااستقبال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندویاتری شادانی دربارمیرپورماتھیلوسندھ اور دیگرمقامات پررسومات اداکریں گے جبکہ شادانی دربارمیں ہونےوالی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، یاتری 16 دسمبر کو اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گے ۔

[bs-quote quote=”ہندویاتری پاکستان میں12 روز قیام کریں گے” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے آنے والے ہندو زائرین کو ہمیشہ بہترین سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ، حال ہی میں پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور کوریڈور کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ہے جس کے ذریعے سکھ یاتری بغیر ویزے کے کرتا ر پور میں واقع دربار صاحب نامی زیارت گاہ تک آسکیں گے۔

کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے لیے بھارت کا سرکاری وفد براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گیا ہے ، واہگہ بارڈر پر بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری کا استقبال کیا گیا ، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور بھارتی ہائی کمشنراجے بساریا اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباوجوہ بھی شکرگڑھ میں واقع کرتارپورپہنچے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور تا ڈیرہ نانک صاحب راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وفاقی وزراء وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، شفقت محمود، گورنر پنجاب چوہدری سرور، شیخ رشید اور غیر ملکی سفیر بھی کرتار پورکوریڈور کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو،2بھارتی وزرا بھی موجود تھے ، تقریب میں سکھ یاتریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہیں۔

گزشتہ سال بھی 100 سے زائد ہندو یاتری میر پور ماتھیلو میں قائم شادانی دربار میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے ، اس موقع پر محکمہ متروکہ املاک نے ان کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں