تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور تحفہ

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے سندھ حکومت ایک اور خوب صورت تحفہ دینے جا رہی ہے، یہ تحفہ ہپوڈروم نیچر گارڈن کی صورت میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں قدرتی ماحول کے تحت ایک اور نیچرل گارڈن کا اضافہ کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن پر ہپوڈروم نیچر گارڈن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کو نئے انداز سے نکھار رہے ہیں، یہ نیچر گارڈن 7 ایکڑ پر محیط ہے، جس میں بٹرفلائی گارڈن، چلڈرن پلے ایریا اور فارمرز مارکیٹ بھی موجود ہے، شہری یہاں آ کر بہت اچھا محسوس کریں گے۔

الہ دین پارک کو دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ

انھوں نے کہا حکومت سندھ شون سرکل تا بلاول ہاؤس چورنگی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے صدر ٹاؤن کی یو سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہماری موجودگی اس سوال کا جواب ہے جس میں لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ کیسے پڑے۔

انھوں نے کہا ہم کام پر یقین رکھتے ہیں، لوگوں نے ہمارے کام کی وجہ سے ہمیں ووٹ دیے، کراچی والے پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ پارکس میں اتنی دل چسپی کیوں ہے، ہمارا جواب ہے کہ ہم چاہتے ہیں پارکوں پر قبضہ نہ ہو اور عوام کو سہولت ملے۔

Comments

- Advertisement -