شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان اور ان کے شوہر ارسلان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارسلان خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اہلیہ حرا خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ارسلان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بس تیرا ساتھ ہو۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
حرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب موسلا دھار بارشیں ہورہی تھیں تو وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ اپنے فلیٹ میں محصور ہوگئی تھیں اور ان کے پاس پانی بجلی کچھ بھی نہیں تھا۔
ان کی دوست پہلے انہیں اپنے گھر اور پھر اپنے ایک دوست کے گھر لے گئی تھیں، وہیں ارسلان سے ان کی ملاقات ہوئی۔
حرا نے بتایا کہ ارسلان سے پہلے ان کی دوستی ہوئی پھر آہستہ آہستہ دونوں کو اندازہ ہوا کہ وہ دونوں ہم مزاج ہیں، اس کے بعد محبت کا تعلق قائم ہوگیا، اس دوران حرا ارسلان کے گھر والوں سے بھی مل چکی تھیں اور وہ بھی انہیں بےحد پسند کرتے تھے۔
یاد رہے کہ حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل وہ پاگل سی میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ اس سے قبل بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں رومی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔
دونوں ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا اور مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔