پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں۔
حرا نے چند ماہ قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی رئیس احمد کا منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، فرحان سعید، صبا حمید ودیگر شامل ہیں۔
اداکارہ نے میرے ہمسفر کے ایک سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رومی رئیس احمد سے ملیے، کالج کی نادان لڑکی جس کو بچپن سے ہی شادی کرنے کا شوق ہے۔
حرا خان نے لکھا کہ میرے ہمسفر سے شروع ہوتا ہے میرا ایک نیا سفر۔