جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ حرا خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کو گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ خود انہوں نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں (سارہ) کا کردار ادا کرنے والی حرا خان ‘گڈمارننگ پاکستان’ کی مہمان بنیں

جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب وفراز پر کھل کر گفتگو کی، میزبان کے سوال پر "آپ کو گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟’ جس پر حرا خان نے دلچسپ واقعے سے اس کا جواب دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلوبٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں گلو بٹ چیزیں توڑتا تھا اس وقت میں کالج میں پڑھتی تھی, کالج لائف میں بہت لڑاکا تھی اگر میری دوست کو کسی دوسری لڑکی نے کچھ کہہ دیا تو میں اسے مارنے چلی جاتی تھی اسی وجہ سے میرے گھر والوں نے میرا نام ‘پونو بٹ’ رکھ دیا تھا۔

بعد میں یہ نام مختصر ہوتا گیا اور گھر والے مجھے ‘پونز’ کے نام سے پکارنے لگے۔

واضح رہے کہ حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارہ کا کردار ادا کیا تھا،اس کے علاوہ بابر علی (احسن حیات)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ڈرامے کی کہانی احسن حیات اور ان کی بیٹی سارہ کے گرد گھومتی ہے جن کے بزنس کو ہتھیانے کے لیے شازما ان سے دوسری شادی رچاتی ہے تو دوسری طرف وہاج بھی انہیں دھوکا دینے کے لیے سارہ سے شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں لیکن سارہ ذہین سے شادی کرلیتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں