بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’ہماری شادی میں کوئی لڑکا لڑکی نہیں ہے!‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ میرا اور شوہر کا جو رشتہ ہے اس میں کوئی لڑکا لڑکی نہیں ہے۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے حرا خان کا اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے رشتے میں کوئی لڑکا لڑکی ہے ہی نہیں، ارسلان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں کہ آپ کی شادی ایک کام کرنے والی لڑکی سے ہورہی ہے تو آپ ایک آدمی سے شادی کررہے ہو۔

انھوں نے بتایا کہ میرے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ سوچو گے کہ وہ ایک لڑکی ہے تو پھر کام نہیں چلے گا، ہم اپنے اس رشتے میں برابر کے پارٹنر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عورت کی عزت اور اس کی ذمہ داریاں سب اپنی جگہ ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ ہم برابر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حرا نے ساتھی اداکار ارسلان خان سے شادی کی وجہ بتائی تھی، ایک ویب شو میں شرکت کے دوران انھوں نے شوہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر میں نے ارسلان سے شادی نہ کی ہوتی تو شاید میں زندگی میں طویل عرصے تک شادی نہ کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ ارسلان نے میرا زندگی کے مشکل مرحلے میں ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے انھیں اپنا شریک حیات منتخب کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا اور اداکار ارسلان خان گزشتہ برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں