منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

حرا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خانہ کعبہ کے صحن میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے مدینے کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

حرا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لکھا کہ ’میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں بس شکر گزار ہوں۔

- Advertisement -

انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

حرا نے گزشتہ دنوں مدینہ منورہ سے ویڈیو شیئر کی تھی اور پیغام میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادت کو قبول فرمائے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ بہت مہربان ہیں، انہوں نے مجھے گزشتہ ہفتے اپنے گھر مدعو کیا اور پچھلے 16 دن رواں سال کے سب سے بہترین دن تھے۔

اداکارہ نے اس سعادت پر شکر گزار ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آئی ہوں اور اب بھی یہ خواب محسوس ہو رہا ہے، اس تجربے کے لیے الحمدللّٰہ۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دورانِ عمرہ میں نے غزہ اور ملک کے لیے دعا کی، امید ہے اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے۔

حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں