پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت جلد نشر کیا جائے جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت کو سگ سگما پلس کے بینر تلے بنایا گیا ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض سید علی رضا اسامہ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری سیما مناف ہیں۔

ڈرامے میں حرا مانی، منیب بٹ، عائزہ اعوان اور نور الحسن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈرامہ کی پہلی جھلک دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ کی طرح اس میں بھی منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ نہ تھی ہماری قسمت کی پہلی جھلک میں دکھایا گیا ہے کہ نور الحسن اور عائزہ اعوان شادی کے بعد گھر میں آرہے ہوتے ہیں تو ان کی بہنیں دروازہ روک کر ایک لاکھ روپے نیک کا مطالبہ کرتی ہیں۔

نور الحسن اپنی بہنوں کو ایک لاکھ روپے دے دیتے ہیں یہ دیکھ کر منیب بٹ کا منہ بن جاتا ہے۔

نور الحسن کی بہنوں کی جانب سے منیب بٹ کا راستہ بھی روکا جاتا ہے جس پر وہ غصے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا ہے کیوں راستہ روکا ہے؟ فضول بکواس کے لیے وقت نہیں ہے ہٹوں یہاں سے اور جانے دو۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں