منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

حرا مانی کو شوہر کے طعنوں سے کیا فائدہ ہوا؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) کے طعنوں سے کیسے فائدہ اٹھایا، اس حوالے سے اداکارہ نے بتا دیا۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نے اس بار بغیر ٹرینر کے اپنا وزن کم کیا، میرا وزن 64 کلو گرام تک بڑھ گیا تھا۔

انٹرویو میں سلمان ثاقب نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ٹی وی پر اپنا ڈرامہ دیکھا لیا تھا شاہد۔اس کے جواب میں حرا نے کہا کہ ہاں میں نے دیکھا تھا اور حیران رہ گئی تھی کہ یہ کون سی آنٹی ہے۔

- Advertisement -

حرا نے مزید کہا کہ شوہر کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے طعنے دیتے ہیں، کہتے ہیں ان کا وزن دیکھو، میرا ماننا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر کے طعنے سن سن کر خواتین اپنا وزن کم کر لیتی ہیں۔

حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”یہ نہ تھی ہماری قسمت“ میں منتہا کا کردار نبھایا جس ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

اس کے علاوہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ”میرے پاس تم ہو“ اور ”دو بول“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں