ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’آپ کے بغیر مجھ سے چلا نہیں جاتا‘:‌ اداکارہ کا والد کے لیے جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے اپنے والد کے لیے جذباتی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرا مانی نے اپنے والد کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ میں جذباتی پیغام بھی لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ابو میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی، آپ میری چھوٹی سی دنیا ہیں، آپ کے بغیر مجھ سے اب زندگی میں چلا نہیں جاتا‘۔

حرا مانی نے والد کے لیے لکھا کہ ’اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور صحت مند رکھے‘۔

اداکارہ نے اپنے والد کو اس پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی اور دل کے ایموجیز بھی بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی کی والد سے محبت اور جذباتی پیغام دیکھ کر مداحوں نے باپ بیٹی کی محبت اور سراہا۔

مداحوں نے حرا مانی کے والد کی درازی عمر کی دعا بھی کی اور لکھا کہ اللہ والد کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پر سلامت رکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں