منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

حرا مانی ’حلیمہ سلطان‘ بن گئیں، تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ حلیمہ سلطان ‏کا روپ دھار لیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے فین پیج پر ان کی حلیمہ سلطان کے روپ میں تصاویر شیئر کی گئیں جسے ‏اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں حلیمہ سلطان کے لباس اور حلیے میں اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح ‏حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

حرا مانی حلیمہ سلطان بن گئیں

ایک اور تصویر میں حلیمہ سلطان کے مخصوص سبز لباس میں حرا مانی کی ایڈیٹ کی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

حرا مانی حلیمہ سلطان بن گئیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دو بول‘ اور ’غلطی‘ میں حرا مانی کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا، ‏ڈرامے میں حرا کے ہمراہ اداکار عفان وحید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ حرا مانی کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ‏تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں