تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اگر کوئی لڑکا بغیر اجازت تصویر لیتا تو حرا مانی اُس کا کیا حال کرتیں؟

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ وہ بغیر اجازت تصویر لینے پر غصہ ہوجاتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنی ایک تصاویر شیئر کیں جس میں وہ جہاز کی نشست پر بیٹھی ہوئیں تھیں۔

اداکارہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہاز میں کوئی بغیر اجازت آپ کی  پیچھے سے تصویر لے رہا ہو اور آپ کو معلوم ہو جائے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ تصویر کوئی لڑکا لے رہا ہوتا تو مجھ سے بہت زیادہ مار کھاتا ، مگر یہ تو بہت ہی پیاری سی لڑکی تھی ، جو اچھی فوٹو گرافر بھی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا نے تصویر لینے والی لڑکی شنزا نادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو ۔ تم بہت پیاری ہو‘۔

یاد رہے کہ حرا مانی کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ‏تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں، وہ اپنی تصاویر بالخصوص انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -