جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حرا مانی کس اداکار کے بچوں کی مداح ہوگئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فواد خان کے بچوں کی مداح ہوگئیں۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اداکار فواد خان کی اہلیہ اور بچوں کی تصویر شیئر کی ہے۔

حرا مانی نے فواد خان کی اہلیہ صدف خان اور بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوبصور فیملی ہے، ماشا اللہ۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ تصویر شیئر کی ہے۔

صدف فواد نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

فواد خان کی اہلیہ نے بچوں کی خصوصیات کے حوالے سے بھی مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا انتہائی نرم دل ہے، بیٹی علینہ خوبصورت جبکہ بیا باس بے بی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں