پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی نے 2 منٹس پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ”لتا منگیشکر کی محبت بھری یاد میں۔۔۔ یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی“۔
ویڈیو میں حرا مانی اپنی خوبصورت آواز میں بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور زمانہ گانا ”لگ جا گلے“ گا کر انہیں خراج تحسین پیش کر ہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ گانا 1964 میں لتا منگیشکر نے فلم ”وہ کون تھی“ کے لیے گایا تھا جسے راجہ مہدی علی خان نے لکھا اور اس کی موسیقی مدان موہن کوہلی نے ترتیب دی تھی۔
View this post on Instagram
حرا مانی کی اس ویڈیو کو نہ صر پاکستان مداح بلکہ بھارت سمیت دریگر ممالک میں موجود لتا منگیشکر کے مداح بھی پسند کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram