پاکستانی کی معروف اداکارہ حرامانی نے دورانِ شو ایک بار پھر مردوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں کا ایک ٹیزر جاری ہوا ہے جس میں حرا مانی کو مردوں سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران حرا مانی نے کہا کہ مرد بڑی پیاری چیز ہے اور مرد کو آپ برا خود بناتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں حرا نے کہا تھا کہ مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں ہمیشہ سے یہی کہا جاتا ہے کہ آپ مرد ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کو رونا نہیں لیکن کیا اس کے جذبات نہیں ہوتے کیوں کہ اسے رونا نہیں آ سکتا ؟
یاد رہے کہ حرا مانی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔