اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔
سوشل میڈیا پر اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کی وائرل ہوگئی۔
پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین کے بارے میں مشورے شیئر کررہی ہیں اور بالکل حرا مانی لگ رہی ہیں۔
ڈاکٹر اقدس کی آواز بھی بالکل حرا مانی کی طرح ہی لگ رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ان سے سوال کررہے ہیں کہ کیا آپ حرا مانی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی آواز بھی حرا مانی جیسی ہے۔‘
واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔