منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکارہ کے بچوں کا جوکر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف کامیڈین مانی (سلمان ثاقب شیخ) کے صاحبزادے مزمل اور ابراہیم ہالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوکر‘‘ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔

پاکستانی ادکارہ اپنے صاحبزادوں کے ساتھ سینیما میں ہالی ووڈ فلم جوکر دیکھ کر آئیں جس کے بعد اُن کے دونوں صاحبزادے مرکزی کردار سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے وہی حلیہ بنا کرجوکر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

حرا مانی کے صاحبزادے مزمل کا کہنا تھا کہ ’’میں جوکر فلم دیکھنا چاہتا تھا، کیونکہ ہمیشہ میرے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ اس طرح کے روپ میں منفی کردار کو کیوں اجاگر کیا جاتا ہے‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

#joker @therealmuzammil_man

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

’’میرے خیال میں جوکر اچھی شخصیت کا مالک ہے مگر لوگوں کی خود غرضی اور معاشرتی رویے کی وجہ سے وہ تشدد کی راہ پر چل پڑا‘‘۔

جوکر کے منفی کردار پر مزمل کا کہنا تھا کہ ’’غلط خیالات رکھنے والے جوکر کا مذاق بناتے اور اُسے طعنے دیتے تھے، اُسے اسکول میں بھی ان سب چیزوں کا سامنا کرنا پڑا، جوکر کے درد کو سوائے اُس کے کوئی نہیں سمجھ سکتا‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

مزمل کا ماننا ہے کہ اس طرح کے رویے کی وجہ سے جوکر کو ذہنی بیماری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ برا ہوگیا۔ حرا مانی کے صاحبزادے نے جوکر کے کردار کی تعریف کی اور اُس کے ساتھ ہونے والی معاشرتی ناانصافی پر وہی سوٹ پہنا۔

 

View this post on Instagram

 

Smile 😃 #joker

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں