بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور نیل نتن مکیش کی فلم ’حساب برابر‘ کا ٹریلر ریلیرز کردیا گیا۔
بالی ووڈ اداکار آر مادھون اور نیل نتن مکیش کی فلم ’حساب برابر‘ 24 جنوری کو زی فائیو پر ریلیز ہوگی، فلم میں آر مادھون نے ایک ایماندار ریلوے ٹکٹ انسپکٹر رادھےکا کردار نبھا رہے ہیں۔
آر مادھون ایک راز سامنے لاتے ہیں جب انہیں مالیاتی فراڈ کا پتہ چلتا ہے۔ ایک ارب ڈالر کی ڈکیتی جو طاقتور بینکر مکی مہتا (نیل نتن مکیش) کے ذریعے کی گئی تھی۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس بات کی کھوج کرتے ہوئے اور انصاف کے لیے لڑتے ہوئے عام آدمی کی زندگی کیسے متاثر ہوتی ہے اور اس کا گھر تک توڑ دیا جاتا ہے۔
’حساب برابر‘ میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ لڑائی ان کے رشتوں اور ذاتی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اشونی دھیر نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں آر مادھون اور نیل نتن مکیش کے علاوہ کیرتی کلہاری ودیگر شامل ہیں۔
یہ صرف فلم نہیں ایک سماجی تبصرہ بھی کہی جاسکتی ہے جس میں ایمانداری اور سچ کے لیے کسی شخص کو بولنے پر مجبور کردیتی ہے۔