تازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی: عوام کی آرمی چیف سے گزارش

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر عوام نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ہماری گزارش ہے کہ کرپٹ لوگوں کو کھینچ کر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، اس حوالے سے عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کو خوش رکھے عوام پر سے بوجھ کافی کم ہوا ہے، یقین نہیں ہو رہا پیڑول 40 روپے سستا ہوا ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ آرمی چیف صاحب ہماری گزارش ہے کہ کرپٹ لوگوں کو کھینچ کر رکھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مثبت اثرات مرتب ہونگے، یہ حکومت اور عسکری قیادت کا اچھا اقدام ہے ۔

عوام نے رائے میں کہا کہ معیشت کی بحالی کی مد میں آرمی چیف کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، آرمی چیف نمبر ون کام کر رہے ہیں، آرمی چیف نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کیا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں آسانی ہوئی۔

یاد رہے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ، کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -