ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں کاروبار دوست کی فراہمی کے نتیجے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ ہوا اور ایک ماہ کے دوران 34 سے زیادہ کمپنیز رجسٹر کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2025 میں 3,442 نئی کمپنیز کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ ریکارڈ پچھلے سال کی ماہانہ اوسط سے 39 فیصد زیادہ ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 652 نئی کمپنیز رجسٹر ہوئیں۔

ٹریڈنگ سیکٹر میں 463، سروسز میں 411، اور رئیل اسٹیٹ و کنسٹرکشن میں 311 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں جبکہ اسی طرح سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ اینڈ بیوریجز، ہیلتھ کیئر، اور دیگر شعبوں میں بھی بتدریج نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کمپنی رجسٹریشنز میں اضافہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا واضح اشارہ ہے۔

تاریخی سنگ میل کاروبار دوست ماحول ، ڈیجیٹل تبدیلی اور آسان رجسٹریشن کے عمل کی فراہمی کا بھی عکاس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں