پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو ناقابل یقین شکست دے کر کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
انٹرنینشل کرکٹ کاؤنسل کے تحت منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 152 رنز کی شراکت سے پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا اور ساتھ ہی ساتھ متعدد ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کردئیے۔
ریکارڈز:
بابر اور رضوان میں تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم ہوئی، اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز شراکت کی تھی۔
ٹی ٹؤئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑ پر پہلی کامیابی حاصل کی۔
ٹی 20 مقابلوں میں پہلی مرتبہ بھارت کسی ٹیم سے 10 وکٹوں سے ہارا ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمٹ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کوئی میچ 10 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔
پاکستانی ٹیم کی کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ہے، اس سے قبل سلمان بٹ اور کامران اکمل نے 2010 میں 142 رنز کی شراکت بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی جب کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین شراکت تھی کیوں کہ 2012 میں چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور حفیظ نے بھارت کے خلاف 106 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
انفرادی ریکارڈ:
کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اننگز کھیلتے ہوئے سال 2021 کے 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے دوسرے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔