تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

پنجاب کی تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹورازم کے لحاظ سے  پرکشش صوبے کی تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ وسائل میں اضافے کے لئے حکومتی اثاثوں کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب میں ریسٹ ہاﺅسز کو عوام کے لئے کھولنے کا تاریخی اقدام بے مثال ہے، سرکاری ریسٹ ہاﺅس میں عوام قیام وطعام کی عمدہ سہولت سے مستفید ہو ں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی جز ہے، مربوط ٹور ازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے ٹورریسٹ مقام ڈویلپ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادیوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس آئی تو حالات بدل جائیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کڑا وقت گزر نے کو ہے،اچھا دور شروع ہورہا ہے، معاشی نظم و ضبط سے صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں دیرپا اور مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور کم آمدنی والے لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جارہا ہے۔

Comments