ریاض: کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ایک تاریخی تصویر جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے ایک ایسی تاریخی تصویر جاری کی ہے جس سے شاہ سلمان کی گھڑ سواری کے شوق کی عکاسی ہوتی ہے۔
اس یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اپنے گھوڑے پر سوار ہیں۔ عجائب گھر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز جوانی میں گھڑ سواری کا شوق رکھتے تھے۔
عجائب گھر کی جانب سے جاری کردہ یہ تصویر شاہ سلمان کے جوانی کے دور کی ہے، جب وہ شوق سے گھڑ سواری کیا کرتے تھے۔
#صورة_تاريخية |📸 #خادم_الحرمين_الشريفين
الملك سلمان بن عبدالعزيز
يمارس هواية الفروسية#دارة_الملك_عبدالعزيز
🏆🇸🇦 #كأس_السعودية 🐎 pic.twitter.com/q7aLxQtpSn— دارة الملك عبدالعزيز (@Darahfoundation) February 20, 2021
عجائب گھر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان صحرائی علاقوں میں جاکر گھڑ سواری کرتے تھے، یہ گھوڑوں سے ان کا شغف تھا کہ انھوں نے سعودی عرب میں گھڑ سواری کے کھیل کو پروان چڑھایا۔
واضح رہے کہ سعودی ادارے کی جانب سے یہ تصویر مملکت میں سعودی کپ کے انعقاد کے موقع پر جاری کی گئی ہے، جس میں دنیا کے بہترین اور مہنگے ترین گھوڑوں نے شرکت کی۔