منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نوجوان ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال کیسے بچ گیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ اکثر ریلوے پھاٹک پر رکاوٹ نہ ہونے کے باعث بھی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان حادثات میں کچھ لوگ خوش قسمتی سے بچ بھی جاتے ہیں تاہم سب کچھ جاننے اور خوفناک مناظر دیکھنے کے باوجود لوگ احتیاط نہیں کرتے اور اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہنے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی شہر گجرات میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان اپنی بائیک سمیت ریل کی پٹری پر پھنس گیا وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتا رہا اتنے میں ایک تیز رفتار ٹرین بھی قریب آن پہنچی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے اور صارفین کمنٹس میں اس لڑکے کی بے وقوفی اور لاپرواہی پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے ریلوے ٹریک سے موٹر سائیکل اٹھانے کی پوری کوشش کی لیکن وزن زیادہ ہونے کے باعث اس کے لئے اکیلا یہ سب کرنا بہت ہی مشکل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جام نگر میں سندھیہ پل کے قریب پیش آیا۔ اس موقع پر تھوڑے فاصلے پر کھڑا ایک اور نوجوان اسے تنبیہ کرتا رہا کہ وہاں سے ہٹ جاؤ۔

اسی دوران ٹرین کے بالکل قریب آنے پر وہ لڑکا پھرتی سے وہاں سے ہٹ گیا اور ٹرین ٹریک پر پڑی ہوئی موٹرسائیکل کو گھسیٹتی ہوئی دور تک لے گئی جس سے موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔

واضح رہے کہ ریلوے پھاٹکوں پر بیرئیر کی خلاف ورزی کے سبب اکثر خطرناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور اسی لئے انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں