بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ہٹلر کی گھڑی کتنے لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی؟ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے نازی لیڈر ایڈولف ہٹلر کی سونے کی گھڑی گیارہ لاکھ ڈالر میں نیلام کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ’الیگزینڈر ہسٹروریکل آکشنز‘ میں نازیوں کے نشان (سواستیکا) والی گھڑی کو ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالر میں خرید لیا ہے۔

اس گھڑی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گھڑی 1933 میں جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد اڈولف ہٹلر کو ان کی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔ اس گھڑی پر ہٹلر کی تاریخ پیدائش، جس دن وہ جرمن چانسلر بنے اور جس دن نازی پارٹی نے 1933 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی وہ تاریخیں بھی درج ہیں۔

- Advertisement -

نیلام گھر میں گھڑی سے متعلق رکھی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اس گھڑی کو 1945 میں فرانس کے 30 فوجی ہٹلر کی رہائشگاہ پر حملہ کے بعد ایک نشانی کے طور پر ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب یہودی رہنماؤں نے میری لینڈ میں الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنز میں گھڑی کی فروخت سے قبل نیلامی کی مذمت کی، تاہم آکشن ہاؤس (جو ماضی میں بھی نازی دور کی یادگاری اشیا فروخت کرتا رہا ہے) نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا مقصد تاریخ کو محفوظ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں