بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کوشہید کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پلواما : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیری کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کردیا، ریاض نائیکو کو برہان وانی کی شہادت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کوشہید کردیا، ریاض نائیکو کو برہان وانی کی شہادت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

کشمیری کمانڈر کی شہادت کےبعد جنوبی کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کر دیا اور موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فورسزنے پلواما کے ہی مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا اور گھرگھرتلاشی کے دوران بھارتی فوجیوں نے خواتین سے بدسلوکی کی جبکہ متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

بھارتی فورسزنے پلواما اورقریبی علاقوں کی آبادی کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

خیال رہے کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسز نے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں