شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنیں لائبہ اور ایمان خان کی ویڈیو بناتے ہوئے دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ لائبہ خان نے بہن و اداکارہ ایمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو ریلز بناتے ہوئے نوک جھونک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لائبہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی ڈیمانڈ پر یہ رہی بطور بی ٹی ایس آپ کی عیدی۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ لوگوں کو بتارہی ہوں کہ ہماری بھی لڑائیاں ہوتی ہیں۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
لائبہ اور ایمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے مقبول ڈراموں میں ’کیسی تیری خود غرضی۔‘ ’انگنا۔‘ ’میرا دل میرا دشمن۔‘ ’دو بول۔‘ اور ’پاکیزہ پھوپھو۔‘ شامل ہیں۔
اداکارہ کی چھوٹی بہن ایمان خان بھی ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی۔‘ ’پنجرہ۔‘ ’بیٹیاں۔‘ ’دمسا۔‘ اور ’پاکیزہ پھوپھو۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔