جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بحری جہاز پر بمباری کے بعد روس کی برطانیہ کوایک بار پھر دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی سمندر میں داخل ہونے کی کوشش پر برطانوی جہاز مشکل میں پھنس گیا، روسی فورسز نے انتباہی بم برسا کر برطانوی جہاز کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس اور برطانیہ میں ایک مرتبہ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ برطانوی بحری جہاز کی روسی پانیوں میں دراندازی کی کوشش ہے۔

روسی حکام نے برطانیہ سمیت تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک جو بھی 23 جون کو پیش آنے والے یو کے ایچ ایم ایس ڈیفنڈر واقعے کی طرح روس کے خلاف اشتعال انگیزی کرے گا یا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، اگر کوئی ملک انٹرنیشنل قوانین کی پاسداری نہیں کرتا اور روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو روس اپنی افواج کو اپنی سرحدوں کے دفاع کےلیے استعمال کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سے زائد روسی طیاروں اور 2 کوسٹ گارڈ کشتیوں نے کریمیا کے مقام پر برطانوی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں