بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہوبارٹ ٹیسٹ : آسٹریلیا پہلی اننگز میں صرف 85 رنز پر پویلین سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ہوبارٹ : آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ہوبارٹ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں صرف پچیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پہلے روز کھیل کےاختتام تک جنوبی افریقہ نےپانچ وکٹ پر ایک سو اکہتر رنزبنالئ۔

aus-post-01

تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا کیلئے امتحان بن گیا۔ ہوبارٹ میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقی باﺅلرز نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کردیا اور پوری آسٹریلوی ٹیم محض 85 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔

aus-post-02

میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی فیل ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی تباہ کن بولنگ نے میزبان بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔ ڈیوڈ وارنر سے وکٹیں گرنے کا آغاز ہوا۔ کپتان اسٹیون اسمتھ ایک اینڈ پر کھڑے رہے۔ دوسرے اینڈ سے کھلاڑی پویلین واپس جاتے رہے۔

aus-post-03

شاندار فیلڈنگ نے آسٹریلیا کی مشکلات اور بھی بڑھادیں۔ میزبان ٹیم صرف پچیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نو بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکے۔ یہ آسٹریلیا کا پروٹیاز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔ فیلنڈر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ اور کائل ایبٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

aus-post-04

آسٹریلیا کے 85 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے ہیں اور اسے آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

aus-post-05

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسٹیفن کک نے 23، ڈین ایلگر نے 17، ہاشم آملہ نے 47، جے پی ڈومنی نے 1 اور فاف ڈوپلیسس نے 7 رنز بنائے جبکہ ٹیمبا باووما 38 اور ڈی کوک 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

aus-post-06

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 aus-post-07

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں