ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایشیا ہاکی کپ: اہم ترین میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: ایشیا کپ ہاکی میں جاپان کیخلاف میچ سےقبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا ملا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فارورڈ ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے، ٹیم مینجمنٹ نےمتبادل کھلاڑی کےلیےدرخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی۔

ادھر ایشیاکپ میں آج پاکستان جاپان کے خلاف اہم میچ کھیلے دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے میدان میں اتریں گی، گرین شرٹس میچ جیتنے یا ڈرا کرنےکی صورت میں سپرفور مرحلےمیں پہنچ جائیں گے جبکہ حریف ٹیم پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ہاکی: پاکستان نے انڈونیشیا کو آؤٹ کلاس کردیا

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 جبکہ بھارت کے ساتھ 1-1 سے میچ ڈرا کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

بھارت اگلے سال جنوری میں میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا حق رکھتا ہے جبکہ ایشیا سے دوسری تین ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ ایونٹ کے اختتام پر ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں