ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ہاکی نیشنز کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ملائیشیا سے 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔
پاکستان کی جانب سے غضنفر علی، رانا وحید اور سفیان خان نے گیند کو جال میں پہنچایا۔
پاکستان نے کامیابی کے بعد اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نیشنز کپ میں اپنا اگلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ کو کھیلے گا۔