کوالالمپور: ہاکی نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا، بہتر گول اوسط نے فائنل فور کا حقدار بنایا۔
بہترین گول اوسط قومی ہاکی ٹیم کے نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں جانے کی ضامن بن گئی، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم گول اوسط کی بنیاد پرسیمی فائنل میں پہنچی۔
قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں لیگ مقابلوں میں مجموعی طور پر 9 گول اسکور کیے جس نے اس کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ ہموار کی۔
اس سے قبل ملائیشیا میں کھیلے جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اس موقابلے میں پہلے کواٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3-1 کی برتری حاصل کی تھی تاہم پھر میچ کا پانسہ نیوزی لینڈ کے حق میں پلٹ گیا تھا۔