اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ورلڈ‌ الیون بہ مقابلہ پاکستان : میچ برابر رہا، سیریز ہاتھ سے نکل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا نمائشی ہاکی میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔ ورلڈ الیون نے سیریز ایک صفر سے جیت لی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کی زمین تیار کرنے والی دنیا کےعظیم کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈ الیون نے سیریز اپنے نام کر لی ہے.

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں‌ دونوں‌ ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور تیزکھیل پیش کیا۔ میچ میں‌ کئی سنسنی خیز موڑ آئے، مقابلے کے اختتام پر میچ میچ تین تین گول سے برابر رہا۔

میچ کے بعد ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے ہاکی اسٹیکس اٹھا کر خصوصی انداز میں شائقین کا شکریہ ادا کیا، شائقین نے بھی تالیاں‌ بجا کر مہمان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی.

ہاکی کا نمائشی میچ: ورلڈ الیون نے پاکستان کوپانچ گول سے ہرا دیا

واضح رہے کہ ہاکی کے ان مقابلوں‌ کو پاکستان میں‌ انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس دورے کے بعد بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگئی.

لاہور میں‌ مقابلے کے وقت میلے کا سماں‌ تھا، شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی. کئی اہم سرکاری اور سیاسی شخصیات نے میچ دیکھا۔ افتتاحی تقریب میں  کیک کاٹا گیا.

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو پانچ ایک سے ہرایا تھا. ورلڈ الیون کی ٹیم میں ہالینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ،اسپین اور ارجنٹائن کے کھلاڑی شریک تھے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں