جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ: 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، دو روزہ ٹرائل کے بعد ٹیم منتخب کی گئی ہے، رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اٹھارہ رکنی ٹیم میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، مبشر علی، علیم بلال، فیصل قادر، حماد بٹ، توصیف ارشد، راشد محمود بھٹی شامل ہیں، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شاہ، ابوبکر، ایم عتیق، زبیر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

صدر پی ایچ ایف خالد ساجد کھوکھر نے کہا کہ ٹیم کو بلند مورال کے ساتھ بھارت بھیجا جائے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کے ویزوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہاکی ٹیم ہر صورت میں جائے گی، کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے کہا کہ امید ہے ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی، ٹیم کے کھلاڑیوں کو موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے، گرین شرٹس سے بڑی امیدیں ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت میں ہورہا ہے، گروپ ڈی میں پاکستان، جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ شامل ہیں، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے کہ 2010 میں پاکستان نے بھارت میں ہی ورلڈ کپ کھیلا تھا، 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں