ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

اشتہار

حیرت انگیز

بھونیشور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

قومی ہاکی ٹیم کی برتری حریف ٹیم نے 4 منٹ بعد ہی ختم کردی جب ملائیشیا کے فیصل ساری نے گول اسکور کیا۔

ملائیشیا کے فیصل ساری کو گول برابر کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہاکی کے میگا ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلا تھا، پہلے میچ میں جرمنی نے قومی ٹیم کو 1-0 سے شکست دی تھی اور قومی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے تھے۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو 4-1 سے شکست دی، ایونٹ میں جرمنی کی یہ دوسری کامیابی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کا فیصلہ نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے بعد ہوگا جو 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں