ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہاکی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 5-1 سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 5-1 گول سے شکست دے دی، پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 11 دسمبر کو بیلجیم سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ہاکی ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 5-1 گول سے شکست دی، پاکستان کی طرف سے واحد گول عمر بھٹہ نے کیا۔

ملائیشیا سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی ہوئی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ سے قبل ملائیشیا اور جرمنی مدمقابل آئے جس میں جرمنی نے ملائیشیا کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی، اس میچ کے بعد جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچا اور ملائیشیا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں گروپ ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے تھے جس میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرا میچ ملائیشیا سے 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔

گروپ میچز کے اختتام پر ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے خلاف ایک میچ کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل کھیلے گی۔

ہاکی ورلڈ میں قومی ٹیم کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے جبکہ ایک میچ میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں