بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج پاکستان اور بیلجیم آمنے سامنے ہوں گے، قومی ٹیم کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں اب گھر واپس آنا ہے یا آگے جانا ہے کی نوبت آگئی ہے، قومی ہاکی ٹیم آج ناک آؤٹ مرحلے میں بیلجیم سے ٹکرائے گی، کامیابی کی صورت میں کوارٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہوگا۔
[bs-quote quote=”کامیابی کی صورت میں کوارٹر فائنل میں جرمنی سے مقابلہ ہوگا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
لیگ راؤنڈ میں ایک میچ نہ جیتنے والی قومی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی مگر اب کوئی لائف لائن نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیدر لینڈز نے پاکستان کو 5-1 گول سے شکست دی تھی، جبکہ ملائیشیا جرمنی کے ہاتھوں سے شکست کھاکر پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
یہ پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 5-1 سے شکست دے دی
گرین شرٹس نے اپنا دوسرا ملائیشیا سے 1-1 گول سے برابر کیا تھا اور پہلے میچ میں جرمنی کے 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے گزشتہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی جبکہ اس سے قبل بھارت میں ہی قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کھیلا تھا اور آخری نمبر پر رہی تھی۔