پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہالی وڈ کی سپر نیچرل تھرلر فلم ’ہوکس پوکس ٹو‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کی سپر نیچرل تھرلر فلم ’ہوکس پوکس ٹو‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا جس کے بعد فلم بینوں کو اس کی سنیما گھروں میں ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔

ٹریلر کے مطابق 19 سال بعد سینڈرسن سسٹرز کی دھماکے دار واپسی ہوئی ہے۔ بچوں کی دشمن چڑیلوں کو تباہی پھیلانے سے کیسے روکا جائے گا؟ جادوئی کمالات سے بھرپور فلم 30 ستمبر کو دھوم مچائے گی۔

’ہوکس پوکس ٹو‘ کا آفیشل ٹریلر ڈزنی پر ریلیز کیا گیا ہے جو ڈی 23 ایکسپو میں ڈزنی کے چیئرمین ایلن برگ مین کے انٹروڈکشن کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔

ایلن برگ مین نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو سینڈرسن سسٹرز کے لیے آپ سب کی بے پناہ محبت کی بدولت موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں