اشتہار

زمین کو خطرہ، اوزون کی سطح پر موجود سوراخ کے حوالے سے نئی تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ اوزون کی سطح پر موجود سوراخ بڑھتا جا رہا ہے۔

نیچر کمیونکیشنز جرنل کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے سبب گزشتہ تین سالوں کے دوران انٹارکٹک اوزون سوراخ مزید وسیع ہو گیا ہے، اور لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام سوچ کے برعکس اوزون سطح میں موجود سوراخ گزشتہ تین سال کے عرصے میں سب سے بڑا رہا ہے۔

- Advertisement -

سائنس دانوں کے مطابق اس سوراخ کے لیے صرف کلوروفلورو کاربن (سی ایف سی) ہی ذمہ دار نہیں ہے، سی ایف سی دراصل کاربن، ہائیڈروجن، کلورین اور فلورین پر مشتمل گرین ہاؤس گیسوں کو کہا جاتا ہے۔

زمین کی فضا میں اوزون سطح لوگوں کو امراض جلد سے بچانے میں مدد کرتی ہے، سورج کی مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روکنے میں اوزون لیئر بہت اہم کردار نبھاتے ہیں۔

اس نئے سائنسی مطالعے کی مرکزی مصنف حنا کیسینچ ہیں، جو نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی امیدوار ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انٹارکٹک اوزون سطح پر مطالعہ کرنے کے دوران ریسرچ ٹیم کو 19 سال قبل کے مقابلے میں سوراخ کے مرکز میں بہت کم اوزون ملا۔

انھوں نے کہا تحقیق کے دوران پائی گئی باتوں کا مطلب ہے کہ اوزون سطح میں سوراخ کا سائز بڑا ہوا ہے، ریسرچ ٹیم نے 2004 سے 2022 کی مدت میں ماہانہ اور روزانہ اوزون تبدیلی کا تجزیہ کیا۔

محققین کے مطابق اوزون سطح میں سوراخ کی وجہ بے حد پیچیدہ ہے، اوزون سطح کو تباہ کرنے والی اشیا کا استعمال بند کرنے کے لیے 1987 کا مانٹریل پروٹوکول اپنایا گیا۔ اس پروٹوکول کے تحت کیمیائی مصنوعات کی پیداوار اور ان کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی گئی ہے کیوں کہ ان سے اوزون کی سطح تباہ ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں