اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے رنگوں کا تہوار قرار دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے ، اس موقع پر پر ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر مسرت کا اظہار کیا جاتا ہے۔
ہولی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا کہپاکستان میں رہنے والی ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔
Wishing all our Hindu community a very happy and peaceful Holi, the festival of colours.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2020
وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کےلیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔
خیال رہے ہندو برادری کا مشہور تہوار ہولی آج منایا جارہا ہے، اس روز لوگ سفید لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔