لاہور: حضر ت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کے موقع پر انتظامیہ نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت مقامی انتظامیہ کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری (داتا گنج بخش) کے 973ویں عرس کی تقریبات گزشتہ دو روز سے جاری ہیں جبکہ انتظامیہ نے عرس کے آخری روز مقامی انتظامیہ کے تحت آنے والے دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔
پڑھیں: ’’ داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو ‘‘
حضرت علی ہجویری کے عرس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مزار پر اُن کے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔