پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 14 سے 16 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ایس سی او کانفرنس کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے اور 15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں