کراچی : 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر تعطیل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بدھ 28 مئی کو یوم تکبیر کے حوالے سے تعطیل کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس میں پاکستان اسٹاک کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا کہ بندش حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ عام تعطیل کے مطابق ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ "تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ یوم تکبیر کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ عام تعطیل کی وجہ سے بند رہے گا۔”
خیال رہے یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے، جو 1998 میں پاکستان کے کامیاب جوہری تجربات کی یاد دلاتا ہے.