پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں چھٹیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام اسکولوں میں جمعہ 7 جنوری سے 10 روز کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور چھٹیاں ختم ‏ہونے پر تدریسی عمل 16 جنوری بروز اتوار کو شروع ہو گا۔

مملکت کے تمام اسکولوں میں آج تدریس کا آخری دن تھا جس کے بعد سے اسکولز بند کر کے طلبہ و اساتذہ کو ‏چھٹیاں دی جائیں گی۔

وزارت تعلیم نے تدریسی سال کو 3 سمسٹر میں تقسیم کیا ہے اور ہر سمسٹر میں 13 ہفتے رکھے گئے ہیں۔ ‏سمسٹر کے دوران طویل ہفتہ وار چھٹیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

رواں سمسٹر کی چھٹیاں ختم ہونے پر تدریسی عمل 7 شعبان تک جاری رہے گا جس کے بعد 10 یوم کی چھٹیاں ‏ہوں گی اور پھر آخری سمسٹر میں ذوالحجہ کے شروع تک 2 طویل ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں