جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق اہم اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر بین الصوبائی وزراء کا اجلاس طلب کر لیا۔

وفاقی وزیر کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس پیر کے روز ہوگا جس میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جس تعلیمی ادارے سے 2 کیسز رپورٹ ہوں گے اس کو بند کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل 5 نومبر کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ملک میں تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارےبندکرنےکی ضرورت نہیں، تعلیمی ادارےکھلےرہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں ہرصورت ایس اوپیزپرعملدرآمد کرایاجائے۔

اجلاس میں صوبوں نے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں ، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں پر منحصر ہوگا۔
تعلیمی کیلنڈرکی تبدیلی سےمتعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل سےاگست تک کےتعلیمی سال ، آٹھویں،نویں ،دسویں کےبورڈ امتحانات پربھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کرونا کی کچھ حد تک دوسری لہر نظر آرہی ہے، لیکن ابھی تک ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں