بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی تاہم کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کی ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کےمطابق جاری رہیں گے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

خیال رہے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند ہیں تاہم سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں