اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ہالی ووڈ کے بہترین ایکشن اسٹار جیسن اسٹیتھم کتنی دولت کے مالک ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

جیسن اسٹیتھم ہالی ووڈ کے بہترین ایکشن اسٹارز میں سے ایک ہیں اور فلمی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

وہ دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے بھی ایک سمجھے جاتے ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی متاثر کن فلمیں شامل ہیں، ان میں ایکسپنڈیبلز فور، دی میگا ون اینڈ ٹو، دی ٹرانسپورٹرز اور ان کی نئی مووی دی بی کیپر شامل ہیں۔

جیسن سپر اسٹار بننے سے پہلے مقامی مارکیٹ کے اسٹالز پر کام کیا کرتے تھے۔ انھیں مشہور ہدایت کار گائے رچی نے 1998 کی فلم لاک، اسٹاک اور ٹو اسموکنگ بیرل کے علاوہ 2000 میں آنے والی فلم اسنیچ میں کاسٹ کیا۔

- Advertisement -

کیریئر میں انھیں شاندار کامیابی فلم ٹرانسپورٹر سیریز کے ساتھ ملی اور اس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ایکسپنڈیبلز فور کے لیے انھیں 25 ملین ڈالرز ادا کیے گئے۔ انھوں نے اپنی تازہ ترین ریلیز، دی بی کیپر میں اپنے کردار کے لیے بھی تقریباً 25 ملین ڈالر وصول کیے۔ باکس آفس پر ان کی متعدد فلموں نے شاندار کمائی کی ہے جس نے ان کی دولت میں کافی اضافہ کیا ہے۔

ٹرانسپورٹر اسٹار نے مالیبو میں سمندر کے قریب واقع گھر تقریبا 10.6 ملین ڈالرز خریدا تھا تاہم جنوری 2020 میں انھوں نے 18.5 ملین ڈالر میں یہ گھر فروخت کردیا۔

2011 میں جیسن نے ہالی ووڈ ہلز میں واقع گھر 7.3 ملین ڈالرز میں خریدا، بعدازاں انھوں نے جانی گیلیکی کو یہ گھر 9.2 ملین ڈالرز میں فروخت کیا۔

بیورلی ہلز کے جس گھر میں اس وقت وہ رہائش پذیر ہیں اس کی مالیت13 ملین ڈالرز ہے۔ ان کے نامور برانڈز کے ساتھ بھی کئی معاہدے ہیں، جن میں ٹومی ہلفیگر، کٹ کیٹ، آڈی اور لیوائس جیسے برانڈ شامل ہیں۔

جیسن اسٹیتھم کی 2024 میں مجموعی مالیت تقریباً 120 ملین ڈالرز بتائی جارہی ہے۔ ان کی ذاتی اشیا میں 6,990 ڈالرز سے لے کر70,000 ڈالرز تک کی گھڑیا شامل ہیں۔

ان کے پاس موجود کاروں کے بیڑے میں 334,700 ڈالر مالیت کی آسٹن مارٹن اور 1.5 ملین ڈالر مالیت کی مک لارین سینا اور بھی بہت کچھ شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں