ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ہالی وڈ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے اداکاروں کا ہڑتال کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ہالی وڈ فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے منسلک اداکاروں نے ہڑتال کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث ملین ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ رک جائے گی جس سے فلمیں بنانے والی کمپنیوں کو کئی ملین ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

ہڑتال کو ہالی وڈ کے بڑے ناموں کی حمایت حاصل ہے۔ ہالی وڈ یونین نے فیصلہ معاوضوں میں اضافے کی منظوری نہ ہونے پر کیا۔

- Advertisement -

اسکرین ایکٹرز گلڈ ایسوسی ایشن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اداکار رجسٹرڈ ہیں۔ یونین کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیوز اور پروڈیوسرز اداکاروں کو معقول معاوضہ دینے کو تیار نہیں۔

ہالی وڈ کے فلم رائٹرز پہلے ہی معاوضوں میں اضافے کیلیے ہڑتال پر ہیں۔ رائٹرز کے بعد اداکاروں کی ہڑتال سے ہالی وڈ فلم انڈسٹری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں