جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بالی ووڈ اداکارہ آسین کا اداکاری چھوڑ کر شادی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ آسین نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور عنقریب شادی کرنے والی ہے، جس کے لئے وہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ آسین بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کررہی ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جبکہ آسین اپنی فلموں کی شوٹنگ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

آسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات سے جڑے لوگوں کو بھی وقت دینا چاہتی ہیں اسی لئے فلم پروڈیوسرز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے تحت اپنے حصے کا کام جلد از جلد مکمل کرارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آسین نے گجنی ، ریڈی، ویلکم 2 اور بول بچن جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ کئی سپرہٹ ہیرو جیسے سلمان خان ، عامر خان اور اکشے کمار کے ساتھ بھی کام کر چکی ہے۔

آسین کی آئندہ فلم’’آل از ویل‘‘ رواں ماہ ریلیز ہورہی ہے، اس فلم میں ابھیشیک بچن، رشی کپور اور سپریا پاٹک بھی انکے ساتھ نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں